سابق کرکٹر اور بی جے پی رہنما گوتم گمبھیرکا سیاست چھوڑنے کا اعلان
ہندوستان میں سابق کرکٹر اور بی جے پی رہنما گوتم گمبھیر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
سحرنیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق گوتم گمبھیر نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے۔
گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ وہ سیاست ترک کرکے اپنے شوق یعنی کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بے جی پی صدر سے درخواست کی ہے کہ انہیں سیاسی ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا جائے تاکہ وہ کرکٹ کے تعلق سے اپنے وعدوں پر توجہ مرکوز کرسکیں۔
بی جے پی رہنما اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے اپنے پیغام میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مسٹر گوتم گمبھیر نے ایسی حالت میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے کہ یہ خبرگشت کررہی تھی کہ آئندہ الیکشن میں انہیں پارٹی کا ٹکٹ نہیں ملے گا۔
یاد رہے کہ گوتم گمبھیردو ہزار انیس میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے اور اسی سال انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔