Mar ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • بھارت جوڑو نیائے یاترا کا مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے موہنا میں استقبال

کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا جو کل راجستھان سے مدھیہ پردیش پہنچی تھی آج صبح مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار سے روانہ ہوئی اور گوالیار کے موہنا پہنچی، جہاں یاترا کااستقبال کیا گيا -

سحرنیوز/ ہندوستان: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آج پچاسواں دن تھا ۔ یہ یاترا آج صبح گوالیار سے شروع ہوئی، جس میں کانگریس کے اہم لیڈرز موجود تھے۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا کے مدھیہ پردیش کے گوالیار پہنچنے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر سخت حملہ کیا۔

انہوں نے " ایکس " پراپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہوائی چپل والوں کو ہوائی جہاز کے سفر کا خواب دکھا کر نریندر مودی غریبوں کی سواری ٹرین کو بھی ان سے دور کرتے جا رہے ہیں۔ ہر سال دس فیصد بڑھتا کرایہ، ڈائنیمک فیئر کے نام پر لوٹ، بڑھتے ہوئے کینسلیشن چارجز اور مہنگے پلیٹ فارم ٹکٹ کے درمیان لوگوں کو ایک ایسی "الیٹ ٹرین" کی تصویر دکھا کر بہلایا جا رہا ہے جس پر غریب پاؤں تک نہیں رکھ سکتا۔

اس موقع پر راہل گاندھی نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا معاملہ بھی اٹھایا۔ راہل نے کہا کہ ہندوستان میں پاکستان کے مقابلے میں دو گنی بے روزگاری ہے۔ بنگلہ دیش اور بھوٹان سے بھی زیادہ ہندوستان میں بے روزگاری ہے۔ اس ملک میں جو نفرت پھیل رہی ہے اس کی وجہ ملک میں ناانصافی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری ہے۔

ٹیگس