Mar ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • دہلی میں برسر اقتدار عام آدمی پارٹی کی مشکلات میں اضافہ

ای ڈی نے آج دہلی کے ٹرانسپورٹ کے وزیر کیلاش گہلوت کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا. شراب پالیسی معاملہ میں دہلی میں برسر اقتدار عام آدمی پارٹی کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈيا کے مطابق ای ڈی نے دہلی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کو پوچھ گچھ کے لئے نوٹس بھیج کر آج ہفتے کو انہيں طلب کیا تھا اور وہ آج ای ڈی کے دفتر میں بھی حاضر ہوگئے ہيں ، اس معاملے میں تفتیشی ایجنسیاں پہلے ہی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال سمیت عآپ پارٹی کے کئی لیڈروں کو گرفتار کر چکی ہیں۔

تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ کیلاش گہلوت اس گروپ کا حصہ تھے جس نے اس شراب پالیسی کا مسودہ تیار کیا اور یہ مسودہ ساؤتھ گروپ کو لیک کیا گیا تھا۔

دہلی کے وزیراعلی کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کے کارکنوں اور لیڈروں میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور انہوں نے دہلی میں کئی بار احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔

ہندوستان کی اپوزیشن پارٹیوں کے انڈیا اتحاد کی جانب سے بھی کل اتوار کو ایک بڑا احتجاجی اجتماع کیا جانے والا ہے۔

ٹیگس