May ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • بی جے پی اگر آئین کو تبدیل کرے تو پورا ملک اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہوگا: ادھو ٹھا کرے

شیوسینا کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی والے آئین تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے تو پورا ملک ان کے خلاف کھڑا ہوجائے گا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھا کرے نے مہاراشٹر کے ‏عثمان آباد میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی ایجنسیاں بی جے پی کی ’نوکر‘ بن گئی ہیں ۔ چار جون کو نتائج کے بعد میری پارٹی کے لوگوں کو ہراساں کرنے والوں کو سود سمیت ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ انڈیا الائنس کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد زراعت کے لیے بیجوں، فصلوں کو کیڑوں سے بچانے کی ادویات نیز دیگر زرعی آلات و ساز و سامان پر سے جی ایس ٹی ختم کر دیا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ شیوسینا کئی دہائیوں تک بی جے پی کی اتحادی رہی ہے۔

ٹیگس