May ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دیئے جانے کے ساتھ ہی اتوار کی شام پانچ بجے انتخابی مہم چلانے کا سلسلہ بھی بند ہوگيا

سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دیئے جانے کے ساتھ ہی اتوار کی شام پانچ بجے انتخابی مہم چلانے کا سلسلہ بھی بند ہوگيا-

تیسرے مرحلے میں بارہ ریاستوں کی چورانوے لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی، جس میں بہار ، مدھیہ پردیش ،آسام، چھتیس گڑھ ،کرناٹک،گوا،گجرات، مہاراشٹر ، اتر پردیش ، بنگال اور دمن اور ڈیئو ریاستیں شامل ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں وزیر داخلہ سمیت کئی بڑے لیڈروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

ہندوستان میں لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں اکیس ریاستوں کی ایک سو دو نشستوں کے لئے انیس اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی اور اس کے بعد چھبیس اپریل کو دوسرے مرحلے میں اٹھائیس نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے تھےجس کے بعد چوتھا مرحلہ تیرہ مئی کو اور پانچواں مرحلہ بیس مئی کو چھٹا مرحلہ پچیس مئی کو اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی چارجون کو ہوگی۔

ٹیگس