May ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے امریکی دھمکیوں کا واشنگٹن کو دو ٹوک جواب

ہندوستان نے ایران کی چابہار بندرگاہ کے پروجیکٹ میں تعاون کے سلسلے میں امریکی دھمکیوں کا واشنگٹن کو دو ٹوک جواب دے دیا ہے

سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جے شنکر چابہار بندرگاہ کے پروجیکٹ میں ہندوستان کی شراکت پر امریکی اعتراضات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس پروجیکٹ پر کام جاری رکھیں گے کیونکہ اس سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا-

ہندوستانی وزیرخارجہ نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اہم اور ضروری پروجیکٹ کے بارے میں اوچھی سوچ رکھنا صحیح نہيں ہےہندوستانی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کولکتہ میں اپنی کتاب وائی انڈیا میٹرس کے بنگالی زبان میں ترجمہ کی تقریب رونمائي کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی اس موقع پر جب ان سے چابہار بندرگاہ میں ہندوستان کی شراکت اور تعاون پر امریکی ناراضگی اور اعتراض کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے امریکا کے کچھ بیانات کو پڑھا ہے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے یہ لوگوں سے بات کرنے اور انہيں سمجھانے کا میٹر ہے کہ یہ پروجیکٹ سبھی کے فائدے میں ہے-

ہندوستانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہيں لگتا کہ لوگوں کو اس طرح کے بڑے منصوبے کے بارے میں چھوٹی اور اوچھی سوچ رکھنا چاہئے-

واضح رہے کہ امریکا نے ایک بار پھر دیگر ملکوں کے معاملات ميں مداخلت کرتے ہوئے چابہار بندرگاہ پروجیکٹ کے بارے میں ایران اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے دس سالہ معاہدے پرا پنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے

ٹیگس