ہندوستان میں ايگزیٹ پول پر اپوزیشن کا ردعمل
ہندوستان میں عام انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ایگزیٹ پول پر حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان نفسیاتی جنگ جاری ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی جہاں ایگزیٹ پول کو لے کر ابھی سے جیت کا جشن منارہی ہے وہيں اپوزیشن نے اسے مسترد کرتے ہوئے بی جے پی کی نفسیاتی جنگ قرار دے دیا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ايگزیٹ پول کرنے والے ادارے بی جے پی کے لئے بوتھ منیجمنٹ کا بھی کام کرتے ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے جمہوریت کو بچانے کے لئے ووٹ دیا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی والے اپوزیشن پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہيں۔
اس درمیان مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایگزٹ پول کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی کوئی اہمیت نہيں یہ دو مہینے پہلے گھر پر تیار کئے گئے تھے ان کا کہنا تھا کہ ايگزٹ پول کے اندازے زمینی حقائق سے قطعا مطابقت نہيں رکھتے۔ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی ایگزٹ پول کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ مودی میڈیا پول ہے انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ انڈیا الائنس دو سوپچانوے سیٹیں جیتے گی۔