مودی کی تقریب حلف برداری کی تیاری
ہندوستان میں نریندری مودی کے تیسری بار وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کی تقریب کی تیاری مکمل ہوگئي ہے اور وہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھارہے ہیں
سحرنیوز/ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسٹر مودی کے تیسری مدت کے لئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب میں مختلف پڑوسی ملکوں کے سربراہان شرکت کررہے ہیں۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی کے این ڈے اے اتحاد کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف بردای کی تقریب میں شرکت کے لئے، نیپال، بھوٹان، بنگلادیش، سری لنکا، مالدیپ، سیشلز اورماریشش کے سربراہوں کو شرکت کے دعوت نامے بھیجے گئے تھے۔
بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سمیت مختلف پڑوسی ملکوں کے سربراہان مسٹر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے دہلی پہنچ چکے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ تقریب آج شام سات بجے پریزیڈنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگی ۔نریندر مودی کے تیسری بار وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کی تقریب میں غیر ملکی مہمانوں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ملک کی اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مسٹرمودی کی تقریب حلف برداری میں آٹھ ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔