Jun ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ: سپر8  میں ہندوستان اور آسٹریلیا کو ملی کامیابی

ہندوستان نے سپر آٹھ کے پہلے میچ میں افغانستان کو سینتالیس رن سے شکست دے دی ۔ جبکہ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سپر ایٹ کے پہلے میچ میں ہندوستان نے افغانستان کو ہرا دیا۔ سوریہ کمار یادو کی شاندار نصف سنچری کے بعد جسپریت بمراہ کے تین وکٹ اور ارشدیپ سنگھ کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر ایٹ گروپ ایک کے میچ میں افغانستان کو سینتالیس رن سے شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ہندوستان کی افغانستان پر یہ مسلسل چوتھی جیت تھی ۔

ادھر پیٹ کمنز کی شاندار گیند بازی اور پھر ڈیوڈ وارنر ترپن رن کی طوفانی بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ کے ایک اور میچ میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت اٹھائیس رن سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ ایڈم زمپا نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو باندھے رکھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے تین وکٹ حاصل کی۔ ایڈم زمپا نے دو وکٹ ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس اور گلین میکسویل نے ایک ایک بیٹسمین باز کو آؤٹ کیا۔

ٹیگس