Jun ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اوم برلا نے راہل گاندھی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر تسلیم کیا

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو ایوان میں حزب اختلاف کا لیڈر تسلیم کر لیا ہے۔ بدھ کو لوک سبھا سکریٹریٹ سے اس سلسلے میں جاری ایک ریلیز میں کہا گیا کہ مسٹر گاندھی کو ایوان میں اپوزیشن لیڈر تسلیم کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق مسٹر گاندھی کو ہندی میں بھیجے گئے خط میں لوک سبھا سکریٹریٹ نے کہا ہے کہ ان کا حزب اختلاف کے لیڈر کا عہدہ اس ماہ 9 جون سے نافذ العمل ہوگا اور اسی دن سے وہ اس عہدے سے متعلق تمام سہولیات کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ مسٹر گاندھی کو کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر منگل کو منعقدہ انڈیا گروپ کے لیڈروں کی میٹنگ میں اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ مسٹر برلا نے اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر گاندھی کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرلیا۔

ٹیگس