Jun ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے ٹی20 ورلڈ کپ جیت لیا

امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا۔

سحرنیوز/ہندوستان: بارباڈوس میں ہونے والے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر انڈیا نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

177رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے اچھا مقابلہ کیا تاہم وکٹیں گرنے اور شراکت قائم نہ ہونے کی وجہ سے میچ اس کے ہاتھ سے نکل گیا۔
ہینری کلاسن نے 52 رنز کر مزاحمت کی تاہم ان کے آؤٹ ہوتے ہی ہدف مشکل بن گیا اور بھارت باؤلرز نے میچ پر کنٹرول حاصل کرلیا۔
قبل ازیں جنوبی افریقہ کی دو وکٹیں 12 رنز پر گر گئیں جس کے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور ٹرسٹن اسٹبز نے کچھ مزاحمت کی۔اسٹبز 31 اور کوئنٹن ڈی کوک 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو میچ کا پانسہ پھر پلٹ گیا۔
تاہم ہینری کلاسن نے 27 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب لاکھڑا کیا۔ آخری اوور میں وہ آؤٹ ہوئے تو میچ جنوبی افریقہ کے ہاتھ سے نکل گیا اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 169 رنز بنا سکی۔  جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ اور ہارڈک پانڈیا نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 2، 2 شکار کیے۔

بھارت نے آخری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 میں جیتا تھا جبکہ 13 سال بعد بھارت نے کوئی آئی سی سی ایونٹ جیتا ہے۔

 

ٹیگس