Jul ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • چینی دراندازی پر حکومت کی خاموشی تشویشناک ہے : پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چین کی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-

سحرنیوز/ ہندوستان: پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ چین نے ہندوستانی سرحد میں گاؤں آباد کردیے ہیں اور تقریباً چار ہزار مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کر لیا ہے لیکن مودی حکومت اس معاملے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے- مسز واڈرا نے کہا کہ خبر یہ بھی ہے کہ اروناچل پردیش میں اپنی دراندازی کی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے اب چین لداخ کے علاقے میں بھی بنکر بنا رہا ہے- انہوں نے اروناچل پردیش کے 30 مقامات کے ناموں کی فہرست جاری کی اور کہا کہ ہم نے ایل اے سی پر اپنے 65 پٹرولنگ پوائنٹس میں سے 26 کو کھو دیا ہے-

انہوں نے کہا کہ میڈیا یہ سب باتیں کر رہا ہے اوریہ معلومات عوامی طور پردستیاب ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اب بھی کہہ رہے ہيں کہ نہ کوئی داخل ہوا تھا اور نہ کوئی داخل ہوا ہے- مودی سرکار کس دباؤ میں ہندستان کی سرحدی سلامتی اور سالمیت کے حوالے سے اتنے سمجھوتے کر رہی ہے؟
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے بھی ایک دن پہلے چینی مداخلت پر مودی حکومت پر حملہ کیا تھا اور کہا تھا کہ چین مشرقی لداخ میں مسلسل مداخلت کر رہا ہے اور اپنی مذموم سرگرمیوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔ اب خبر ہے کہ چین مشرقی لداخ میں پینگونگ جھیل کے نزدیک کھدائی کرکے بنکر تعمیر کر رہا ہے۔ "چین نے یہ بنکر سرجاپ ملٹری بیس کے نزدیک بنائے ہیں، جس پر ہندستان کا دعویٰ رہا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ٹیگس