ہندوستان میں اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں انڈیا بلاک کی کامیابی
ہندوستان میں دس جولائی کو اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب کے نتائج برآمد ہو چکے ہیں، جس میں انڈیا بلاک کو تیرہ میں سے دس سیٹوں پر کامیابی ملی ہے-
سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس جولائی کو سات ریاستوں کی تیرہ اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخاب ہوئے تھے اور آج، یعنی تیرہ جولائی کو سبھی سیٹوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ہوئی اور جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ این ڈی اے اتحاد کے لیے جھٹکا ہیں۔
انڈیا بلاک نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیرہ اسمبلی سیٹوں میں سے دس پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔کانگریس اور ترنمول کانگریس کو چار - چار ، بی جے پی کو دو اور عآپ اور ڈی ایم کے ، کو ایک - ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے، جبکہ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کو جیت ملی ہے۔ صرف دو اسمبلی سیٹوں پر این ڈی اے کو کامیابی ملی ہے۔
خیال رہے کہ بدھ کو پنجاب، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، بہار اور تمل ناڈو میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی-