Jul ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا قدیم ورثہ عالمی بہبود کے لیے ہے: مودی

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کا قدیم ورثہ عالمی بہبود کے لیے ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی میں بیرون ملک سے واپس لائے گئے قدیم ورثے کی نمائش بھی دیکھ رہا تھا۔ کئی سالوں میں، ہم ہندوستان کے ساڑھے تین سو سے زیادہ قدیم ورثے کو واپس لائے ہیں۔
قدیم ورثے کی واپسی عالمی سخاوت اور تاریخ کے احترام کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ہندوستان یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مرکز کے لیے ایک ملین ڈالر کا تعاون کرے گا۔ یہ رقم صلاحیتوں کی تعمیر، تکنیکی مدد اور عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے استعمال کی جائے گی اور یہ رقم خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے کام آئے گی۔

ٹیگس