Jul ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • دہلی کے وزیر اعلا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں آٹھ اگست تک توسیع

ہندوستان میں دہلی کے وزیر اعلا کی عدالتی تحویل میں آٹھ اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ایکسائز پالیسی میں گھپلے سے متعلق مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے مقدمے کی سماعت کی جس میں دہلی کے وزیر اعلا اروند کیجریوال کی پیشی تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انجام پائی ۔

اس رپورٹ کے مطابق خصوصی عدالت نے سی بی آئی کے مقدمے میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلا کی عدالتی تحویل میں آٹھ آگست تک توسیع کردی ہے۔اس رپورٹ کے خصوصی عدالت ميں ایکسائز پالیسی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی کے مقدمے کی بھی سماعت کی۔

 عدالت نے اس مقدمے میں دہلی کے وزیر اعلا اروند کیجریوال ، سابق نائب وزیر اعلا منیش سیسودیا، بھارت راشٹرا سمیتی کی لیڈر، کےکویتا اور چند دیگر ملزمان کی عدالتی تحویل میں اکتیس جولائی تک کے لئے توسیع کی ہے۔

 

ٹیگس