Aug ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی کی ضمانت

سپریم کورٹ نے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور آپ پارٹی کے سینئر رہنما منیش سسودیا کو دس لاکھ روپے کا بانڈ ادا کرنے ، پاسپورٹ سرینڈر کرنے، ہر پیر کو متعلقہ تفتیشی افسر کو رپورٹ کرنے، گواہوں کو متاثر نہ کرنے کی شرطوں پر جیل سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا گذشتہ سترہ مہینوں سے تہاڑ جیل میں بند ہیں تاہم اب سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد وہ آج جیل سے باہر آسکتے ہيں ۔

سی بی آئی نے گزشتہ سال چھبیس فروری کو دہلی شراب پالیسی اسکینڈل میں سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ای ڈی نے انہیں منی لانڈرنگ کیس میں نو مارچ کو دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔ سسودیا کو سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملوں میں ضمانت مل گئی ہے۔

منیش سسودیا کو ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے ابھیشیک منو سنگھوی کی دلیل پر بڑا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر منیش سسودیا کو ضمانت کے لیے دوبارہ ٹرائل کورٹ جانے کیلئے کہا جاتا ہے تو یہ انصاف کا مذاق اڑانا ہو گا۔

سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کو بھی پھٹکار لگائی ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ نچلی عدالت نے اسپیڈ ٹرائل کے حق کو نظر انداز کیا اور میرٹ کی بنیاد پر ضمانت منسوخ نہیں کی تھی ۔ ہم ای ڈی کے ابتدائی اعتراض کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ یہ عرضی قابل سماعت نہیں ہے۔

ٹیگس