Sep ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ہریانہ اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر

ہندوستان کی ریاست ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کا عمل تیز ہوچکا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق کانگریس پارٹی نے جمعرات کو ہریانہ اسمبلی انتخابات کے مزید سات امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ کانگریس پارٹی نے بدھ کی رات چالیس امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی ۔ یہ ہریانہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے عام آدمی پارٹی کی چھٹی فہرست ہے ۔ اس فہرست کے ساتھ ہریانہ کی نوے رکنی اسمبلی کے لئے عام آدمی پارٹی کے نواسی امیدواروں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

ہندوستان کی عام آدمی پارٹی نے بھی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لئے انیس امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے پانچ اکتوبر کو ووٹنگ ہو گی اور آٹھ اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ٹیگس