Sep ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت منظور

دہلی کے وزیراعلی کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے، اس فیصلے کے بعد وہ ایک سو چھپن دنوں کے بعد جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک سو چھپن دنوں سے جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو آخرکار سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے جس کے بعد وہ جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔ اس فیصلے کا وقت ہریانہ انتخابات اور دہلی میں صدر راج کے امکانات کے پیش نظر بہت اہمیت رکھتا ہے۔
دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ گھوٹالے کے معاملے میں کیجریوال کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ کی جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجول بھوئیاں کی بنچ نے سنایا۔ تاہم ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کچھ شرائط بھی عائد کی ہیں۔ ضمانت کے لیے وہ انہی شرائط کے پابند ہوں گے جو ای ڈی کیس میں ضمانت دیتے وقت عائد کی گئی تھیں۔ جیل سے باہر آنے کے بعد کیجریوال کسی فائل پر دستخط نہیں کر پائیں گے۔ اس کے ساتھ ان کے دفتر جانے پر بھی پابندی ہوگی۔ یہی نہیں وہ اس معاملے میں کوئی بیان یا تبصرہ نہیں کر سکیں گے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہریانہ انتخابات اور دہلی میں صدر راج کے امکانات کے پیش نظر اہم ہے۔

ٹیگس