Oct ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: مہاراشٹر کے سابق وزیر اور سیاسی رہنما بابا صدیقی فائرنگ سے ہلاک

بابا صدیقی قتل کیس کے حوالے سے کئی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو سنیچر کی رات ممبئی کے باندرہ ایسٹ علاقے میں تین لوگوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

بابا صدیقی قتل کیس کے حوالے سے کئی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں نے این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کو قتل کرنے کے لیے دو مہینے پہلے سے تیاری کر رکھی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے بابا صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی مکمل ریکی کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی تحقیقات کے دوران ان حملہ آوروں نے بتایا کہ بابا صدیقی کے دفتر، ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر پر مسلسل نظر رکھنے کے ساتھ یہ بھی پتہ چلا کہ بابا صدیقی کی سکیورٹی کے لیے کتنے پولیس اہلکار تعینات ہیں اور کتنے لوگ ان کے ساتھ رہتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بابا صدیقی قتل کیس کی تمام زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہے اوریہ اطلاع بھی مل رہی ہے کہ یہ شوٹر ممبئی میں کئی دنوں سے رہ رہے تھے۔

بابا صدیقی کانگریس کے سنیئر لیڈر رہے ہیں تاہم، اس سال فروری میں، انہوں نے کانگریس کے ساتھ اپنی چار دہائیوں پرانی رفاقت کو توڑ دیا اور اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی میں شامل ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق انہیں صرف 15 دن قبل جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی جس کے بعد انہیں Y کیٹیگری کی سکیورٹی دی گئی تھی۔ تاہم یہ حفاظتی انتظامات ان کی جان بچانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئے۔

ٹیگس