Oct ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال سے دوچار

ہندوستان میں کانگریسی رہنما نے وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکریٹری جئے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کو برطانوی سامراج سے زیادہ غیر متوازن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بی جے پی اتحاد کی حکومت کی وجہ سے عدم مساوات پھیل گئی اور نفرت کا ماحول بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سالوں کے دوران ملک میں ترقی کا پہیہ برعکس گھوم رہا ہے۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی قوت خرید کم ہو رہی ہے۔ کاروباری طبقہ مشکل میں ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت سکڑ رہی ہے۔

رام رمیش نے کہا کہ حکومت مخصوص کاروباری طبقوں کو نواز رہی ہے جس کی وجہ سے صرف معدود کاروباری گروپس کی ترقی ہو رہی ہے۔

ٹیگس