ہندوستان کی ریاست منی پور کے مختلف علاقوں میں کرفیوجاری ہے
Nov ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
ہندوستان کی منی پور میں اگرچہ تشدد کی کسی تازہ واردات کی خبر نہیں ملی ہے لیکن حالات بدستور کشید ہ بتائے گئے ہیں۔
سحر نیوز/ ہندوستان:رپورٹوں ميں بتایا گیا ہے کہ فساد زدہ علاقوں میں سیکورٹی دستوں کی نفری بڑھا دی گئی ہے ۔اس رپورٹ کے مطابق منی پور کے وزیر اعلا این بیرین سنگھ نے پیر کی شام کو ریاستی حکومتی ارکان کے ساتھ ایک میٹنگ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا ۔ اس اجلاس میں حکمراں این ڈی اے اتحاد میں شامل بعض جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت نہیں کی جس کی وجہ حکومت سے ان کی نا راضگی بتائی جاتی ہے۔ ہندوستان کے صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کی مخالفت نے ریاستی حکومت کی مشکلات بڑھا دی ہیں ۔دوسری جانب حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے ریاستی حکومت کو امن وامان کے تحفظ میں ناکام قرار دیا ہے۔