Dec ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستانی پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کے اراکین  کا مظاہرہ

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کہ گیٹ کے سامنے حزب اختلاف کے اراکین پارلیمان نے مظاہرہ کیا ۔

سحر نیوز/ ہندوستان:اس رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کارروائی شروع ہونے سے پہلے انجام پانے والے اس مظاہرے میں حزب اختلاف کے اراکین پارلیمان نے حکومت سے ایوان میں عوامی مسائل پر بحث کا مطالبہ کیا۔

حزب اختلاف کے اراکین نے حکمراں جماعت پر پارلیمنٹ کو آمرانہ انداز میں چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو من مانی طریقےسے نہیں بلکہ سب کی رضا مندی سے چلانے کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے اںڈیا گروپ کے لیڈروں نے مودی اڈانی ایک  ہیں کے بینر کے ساتھ مظاہرہ کیا۔

اس مظاہرے میں کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور حال ہی میں کیرالا کی وائناڈ نشست سے ایم پی منتخب ہونے والی کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی۔

ٹیگس