Nov ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو شکست دے کر 25 سال بعد اس کی سرزمین پر سیریز اپنے نام کر لی

ہندوستان کو جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بدترین شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔

سحرنیوز/کھیل:  ہندوستان کے گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹیم انڈیا کو 408 سے ہرایا، جس کے ساتھ ہی یہ ہندوستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی اور پہلی مرتبہ 400 یا اس سے زائد رنز کی شکست بن گئی۔  اس سے قبل 2004 میں ہندوستان کو آسٹریلیا نے ناگپور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 342 رنز سے جبکہ پاکستان نے 2006 کے کراچی ٹیسٹ میں 341 رنز سے تاریخی شکست دی تھی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو شکست دے کر 25 سال بعد اس کی سرزمین پر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 549 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم اپنی ہی سرزمین پر 140 رنز بنا سکی۔

مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 489 رن بنائے تھے۔ سینورن متھوسامی نے 109 رنز اسکور کیے جبکہ مارکو یانسن نے 93 رنز بناکر ان کا ساتھ دیا تھا۔

پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 201 رن پر آل آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ فالو آن کے باوجود مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کی اور 5 وکٹ پر 260 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔

ٹیگس