Nov ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں زمینوں کی خریداری کا صیہونی حکومت کا بِل غاصبانہ قبضے کو قانونی بنانے کا منصوبہ: تحریک حماس

تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ صیہونی پارلیمنٹ میں غرب اردن کی زمینوں کی خریداری کا بِل غاصبانہ قبضے کو قانونی بنانے کا منصوبہ ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ میں صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں غرب اردن کی زمینوں کی خریداری کا بِل منظور کروانے کی سازش رچی جا چکی ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کی آبائی زمینوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنا ہے۔

حماس کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت اپنے ناجائز قبضے کو قانونی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

تحریک حماس نے اس بیان میں حقیقت کو تبدیل کرنے کی ہر طرح کی سازش کو قابل مذمت، غیرقانونی اور تمام اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان غیرقانونی حرکتوں کے ذریعے فلسطینی سرزمین اور اس کے حقیقی رہنے والوں کے عزم کو توڑا نہیں جاسکتا۔

 

ٹیگس