Dec ۰۹, ۲۰۲۴ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • شام کے حالات پر ہندوستان نے اپنے موقف کا کیا اعلان، شامی قیادت پر دیا زور

ہندوستان نے شام کے اتحاد، خومختاری اور ارضی سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان نے پیر کو شام کی صورتحال کے بارے میں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شام کی وحدت، خودمختاری اوراس کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے تمام فریقوں کے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے سبھی طبقات کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک پر امن اور ایسا جامع سیاسی عمل شروع کرنے کی ضرورت ہے جس کی قیادت شامی ہو۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم شام کے موجودہ تغیرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور شامی معاشرے کے سبھی طبقات کے مفادات اور امنگوں کا احترام کرتے ہیں۔بیان میں شام میں مقیم ہندوستانی شہریوں کی سلامتی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ دمشق میں ہندوستانی سفارت خانہ ان کی حفاظت اور سلامتی کے لئے ہندوستانی برادری سے رابطے میں ہے۔

 

ٹیگس