Dec ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سرکاری املاک کی فروخت کے  خلاف اراکین پارلیمنٹ کا احتجاجی مظاہرہ

ہندوستان میں حزب اختلاف کے اتحاد انڈیا کے اراکین پارلیمان نے سرکای املاک کی فروخت کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں مظاہرہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے دارالحکوموت دہلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ جمعرات کو پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے، انڈیا گروپ کے اراکین پارلیمان نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں جمع ہوکرسرکاری املاک کی فروخت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

حزب اختلاف کے اراکین پارلیمان نے اس احتجاجی مظاہرے میں ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سرکاری املاک کی فروخت کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔

ہندوستان کی حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری اثاثے اڈانی جیسے سرمایہ داروں کو فروخت کررہی ہے۔

ہندوستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد انڈیا گروپ کے اراکین پارلیمان نے اس مظاہرے میں الزام لگایا کہ مرکزی حکومت ایک طرف تو اڈانی گروپ کی مالی بدعنوانی پر پردہ ڈال رہی ہے اور دوسری طرف سرکاری اثاثے اس کے حوالے کررہی ہے۔

حزب اختلاف کے اراکین پارلیمان نے کہا کہ حکومت نہ صرف یہ کہ اڈانی گروپ کو بچانے کی کوشش کررہی بلکہ ملک کے سرکاری اثاثے اس کے حوالے کرکے ملک عوام کے ساتھ نا انصافی کررہی ہے۔

انڈیا گروپ کے اراکین پارلیمان نے اسی کے ساتھ اڈانی گروپ کی مالی بدعنوانی کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے مشترکہ پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اپنا مطالبہ دوہرایا۔

ٹیگس