Dec ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • پنجاب اور ہریانہ کے شمبھو اور کھرونی بارڈر پر کسانوں کا احتجاج جاری

ہندوستان کی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کے شمبھو اور کھرونی بارڈر پر کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق کسان ایم ایس پی سمیت کئی مطالبات کو لے کر دہلی کی جانب کوچ کرنے پر بضد ہیں۔ ادھر، کھرونی بارڈر پر سترسالہ قد آور کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلّے وال کی انیس دنوں سے بھوک ہڑتال جاری ہے۔ وہ کسی بھی قیمت پر اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے بھی ڈلّے وال کی صحت کو لے فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ اس درمیان ڈلّے وال نے مرکزی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ انہیں طاقت کا استعمال کرکے بھوک ہڑتال سے نہ اٹھایا جائے ورنہ اس کا انجام ٹھیک نہیں ہوگا۔ ڈلے وال نے کہا کہ اگر کسی حکومت نے مجھے اسپتال لے جانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا تو اس سے کسانوں میں غصہ اور بڑھے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری اسی حکومت کی ہوگی۔ ایسی غلطی کسی بھی حکومت کو نہیں کرنی چاہیے۔ ڈلّے وال نے کہا کہ ان کسانوں کی زندگی جو حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خودکشی کر رہے ہیں، ان کی زندگی سب سے زیادہ بیش قیمت ہے۔

ٹیگس