Jan ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کانگریس نے الکا لامبا کو آتشی کے خلاف کھڑا کر دیا

کانگریس نے مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کو دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف اسمبلی انتخابات کے لیے میدان میں اتار دیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق  کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا ہےکہ اسمبلی انتخابات میں کو دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی کا مقابلہ مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کریں گی۔  کے سی وینوگوپال کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے محترمہ لامبا کی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس دہلی اسمبلی انتخابات کے حوالے سے دو فہرستیں جاری کر چکی ہے۔

ٹیگس