حسینہ واجد کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری
Jan ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عدالت نے دوسری بار حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے حسینہ واجد سمیت 11 افراد کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ وارنٹ جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر جاری کیے گئے۔
یاد رہے کہ حسینہ واجد گزشتہ سال شدید عوامی احتجاج کے بعد بنگلہ دیش سے فرار ہوکر ہندوستان چلی گئی تھیں ۔ اس سے پہلے بھی انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں حسینہ واجد کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔