عآپ کے ایم ایل اے گرپریت گوگی سر میں گولی لگنے سے ہلاک
ہندوستانی پنجاب کے لدھیانہ سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گرپریت گوگی کی جمعہ کی دیر رات لدھیانہ میں ان کی رہائش گاہ پر سر میں گولی لگنے سے موت ہو گئی۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق پولیس افسر نےبتایا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لدھیانہ ویسٹ سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے اپنے ہتھیار کی صفائی کر رہے تھے۔ شہر کے پولیس چیف نے کہا کہ اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ آیا یہ خودکشی تھی یا حادثاتی فائرنگ۔یہ واقعہ گھمر منڈی کے علاقے میں گوگی کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔ اسے فوری طور پر دیانند میڈیکل کالج اور اسپتال (ڈی ایم سی ایچ) لے جایا گیا لیکن پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گيا۔ لدھیانہ کے پولیس کمشنر کلدیپ سنگھ چہل نے کہا کہ اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ آیا یہ خودکشی تھی یا حادثاتی فائرنگ۔ ابتدائی طور پر، یہ اتفاقی فائرنگ لگتی ہے جب ایم ایل اے اپنا ہتھیار صاف کر رہا تھا۔ اس کے سر میں 25 بور پستول سے گولی لگی ہے۔