ہندوستان: پریاگراج مہاکمبھ مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچ گئی، متعدد افراد ہلاک اور زخمی
Jan ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے پریاگراج مہاکمبھ مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے کے بعد ایک درجن سے زائد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں جاری کمبھ کے میلے میں بدھ کی شب حادثہ پیش آیا جہاں میلے میں لگے بیرئیرز ٹوٹ کر ہزاروں افراد کے ہجوم پر گرپڑے جس سے ہجوم میں بھگڈر مچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات 2 بجے کے قریب پیش آیا جہاں سمندر کنارے موجود ہزاروں لوگ بیرئیرز ٹوٹنے کی وجہ سے خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور اس علاقے میں بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔