Jan ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے کینیڈا کا الزام مسترد

ہندوستان نے کینیڈا کے غیرملکی مداخلت انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کینیڈا کے انتخابات میں ہندوستان کی مداخلت کا الزام لگایا گيا تھا

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان کے معاملات میں کینیڈا کی مداخلت نے غیر قانونی نقل مکانی اور منظم جرائم کا ماحول پیدا کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے مبینہ مداخلت پر مبینہ سرگرمیوں سے متعلق ایک رپورٹ دیکھی ہے۔ درحقیقت کینیڈا ہی ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت کرتا رہا ہے۔ اس نے غیر قانونی نقل مکانی اور منظم مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے بھی ماحول تیار کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ہندوستان پر رپورٹ کے مفروضوں کو مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کینیڈا کےغیر ملکی مداخلت انکوائری کمیشن کی دو ہزار انیس اور دو ہزار اکیس کے انتخابات میں مشتبہ غیر ملکی مداخلت سے متعلق رپورٹ میں ہندوستانی حکومت پر وفاقی انتخابات میں تین سیاسی جماعتوں کے مخصوص امیدواروں کو خفیہ مالی مدد فراہم کرنے کے لیے پراکسی ایجنٹوں کا استعمال کرنے کا شبہ ہے۔

ٹیگس