امریکہ سے سیکڑوں ہندوستانی ڈی پورٹ
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکی دورے کی دعوت ملنے ساتھ ہی امریکا نے دوسو سے زائد ہندوستانیوں کو نکال دیئےجانے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع کے حوالے بتایا گیا ہے کہ امریکا سے دو سو سے زائد ہندوستانی شہریوں کو جو غیر قانونی طور پر مقیم تھے، ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکا نے نکالےجانے والے ان افراد کی ہندوستانی شہریت کی تصدیق ہوچکی ہے۔امریکا سے نکالے جانے والے ان ہندوستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرکے ایک ہوائی جہاز کے ذریعے ہندوستان بھیجا گیا ہے۔
مبینہ غیر قانونی طور پرامریکا جانے والے دوسو سے زائد ہندوستانی شہریوں کو ایسی حالت میں نکالا گیا ہے کہ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مود ی کو امریکا کے دورے کی دعوت دے دی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات تیرہ فروری کو ہوسکتی ہے۔