ہندوستان: مہاکمبھ میلے میں آگ سے 22 ٹینٹ جل کر راکھ
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شمالی شہر پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلے کے سیکٹر اٹھارہ میں آج پھر آگ لگنے سے بائيس ٹینٹ جل گئے تاہم فائر بریگیڈ کی چالیس گاڑیوں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق مہاکمبھ میلے کے دوران جمعہ کو ایک بار پھر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ سیکٹر اٹھارہ کے قریب پیش آیا، جہاں اولڈ جی ٹی روڈ پر قائم ایک کیمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق، اس حادثے میں بائيس ٹینٹ مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے صرف پانچ منٹ میںسیس فائر بریگیڈ کی چالیس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ ایس پی سٹی سرویش کمار مشرا نے تصدیق کی کہ مہاکمبھ میلہ علاقے کے شنکر اچاریہ مارگ، سیکٹر اٹھارہ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعی نہیں ملی، تاہم آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ مہاکمبھ میلے میں بڑی تعداد میں عقیدتی مند شریک ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ حکام نے آگ سیے متاثرہ علاقے میں نگرانی بڑھا دی ہے تاکہ دوبارہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔