کشمیری عوام نے حق ادا کردیا
ایران کےاسلامی انقلاب کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام نے ایک بار پھر سخت سردی کے باوجود سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور ایک عظیم الشان ریلی نکالی۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقےکرگل میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد ہور اور ایران کےاسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب مظلوموں اور حریت پسندوں کیلئے امید کی کرن ہے اور ایران کے اسلامی انقلاب نے ہمیں ظلم کے خلاف استقامت و پائیداری کا مظاہرہ کرنے کا درس دیا۔
بہمن کا مہینہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفیں کی عزت و وقار کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمے کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو عظیم اور تاریخی کامیابی نصیب ہوئی۔ اسی لیئے ایران اور دنیا کے دیگر ممالک میں اس دن کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوتی ہیں اور کل اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں 22بہمن انقلاب اسلامی کی کامیابی کی چھیالیسویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں۔