ہندوستان: ریاست اترا کھنڈ میں 57 افراد برفانی تودے کے نیچے دب گئے
Feb ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں ایک سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدور برفانی تودہ گرنے سے اس کے نیچے دب گئے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق 57 افراد برفانی تودے کے نیچے دب گئے تھے جن میں سے 16 افراد کو اب تک ریسکیو کیا جاچکا ہے جب کہ 41 افراد تاحال ملبے تلے دبے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق تمام افراد بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے مزدور تھے۔