ہندوستان: الہ آباد ہائیکورٹ نے سنبھل مسجد کو متنازعہ مقام تسلیم کرلیا
Mar ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
ہندوستان میں الہ آباد ہائی کورٹ نے منگل کے روز سنبھل کی جامع مسجد کو ’’متنازعہ مقام‘‘ کے طور پر حوالہ دینے پر اتفاق کر لیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: الہ آباد ہائی کورٹ نے منگل کے روز سنبھل کی جامع مسجد کو ’’متنازعہ مقام‘‘ کے طور پر حوالہ دینے پر اتفاق کر لیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نے مغلیہ دور کی اس عمارت کو پینٹ کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
رپورـ کِ مطابق اس کیس کی آئندہ سماعت 10 مارچ کو ہوگی، جب محکمہ آثار قدیمہ اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت قانونی تنازعہ بنا جب ایک شکایت میں الزام لگایا گیا کہ 16ویں صدی میں مغل بادشاہ بابر نے ہری ہر مندر کو منہدم کر کے مسجد تعمیر کی تھی.