Mar ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: راجیہ سبھا میں پھر ہوا ہنگامہ، سیاہ کرتا پہن کر پہنچے رکن پارلیمنٹ

ہندوستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان نے ووٹروں کے ڈپلی کیٹ ای پی آئی سی نمبر اور نئی حلقہ بندی کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں حکومتی اقدامات پر شدید ہنگامہ کیا جس کےسبب ایوان کی کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کی جانب سے اپوزیشن کی بات رکھنے کی اجازت نہ ملنے پر حزب اختلاف کے اراکین نے ہنگامہ کرنا شروع کردیا تاہم راجبہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین نے ہنگامے کے درمیان وقفہ صفر شروع کیا لیکن اپوزیشن ارکان نے نشست کے قریب آکر شور مچانا شروع کردیا اور اراکین اپنے مطالبے پر ڈٹے رہے۔

فائل فوٹو

اپوزیشن ارکان یہ مطالبہ بھی کر رہے تھے کہ حزب اختلاف کے لیڈر کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔ ایوان میں صورتحال ہنگامہ خیز ہوتی دیکھ کر ڈپٹی اسپیکر نے کارروائی ملتوی کر دی۔ جس کی وجہ سے وقفہ صفر کی کارروائی مکمل نہ ہو سکی۔ حد بندیوں کے عمل اور تین زبانوں کے فارمولے کے خلاف احتجاج میں جنوب کے ارکان پارلیمنٹ آج سیاہ کرتا پہن کر ایوان میں آئے۔

 

ٹیگس