منی پور میں دیرپا امن قائم کرنے کےلیے تمام فریقوں کو مل کر کام کرنا ہوگا؛ ہندوستان کی وزیر خزانہ
ہندوستان کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ منی پور کا مسئلہ بہت حساس ہے اور اس میں سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔
سحرنیوز/ہند۔ستان: ہندوستانی وزیر خزانہ نے منگل کو راجیہ سبھا میں تخصیصی بل دوہزار پچیس پر بحث کا جواب دیتے ہوئے معیشت کو بحال کرنے کے لیے مودی حکومت کے عزم کو درست قرار دیا۔ نسلی تنازعات سے متعلق انہوں نے کہا کہ منی پور ایک حساس مسئلہ ہے اور ریاست میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے تمام فریقوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ جب محترمہ سیتا رمن جواب دے رہی تھیں، ترنمول کانگریس کے اراکین نے زور زور سے بولنا شروع کردیا اور واک آؤٹ کر گئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے منی پور کا دورہ نہ کرنے پر اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی پور کا مسئلہ پانچ چھے دہائیوں پرانا ہے۔ فی الحال وزیر داخلہ امت شاہ چار دنوں سے منی پور میں ہیں۔