وقف بل آئین ہند پر حملہ ہے؛ کانگریس پارٹی
Mar ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
ہندوستان میں حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے وقف بل کو آئین پر حملہ قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ مرکز کی بے جی پی حکومت نے وقف بل کے ذریعے جان بوجھ کر آئين پر حملہ کیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق یہ بیان کانگریس پارٹی کے کمونیکیشن شعبے کے انچاج جے رام رمیش نے جاری کیا ہے۔
انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ وقف بل کے ذریعے ملک کے سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اور کمونیکیشن شعبے کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ بقول ان کے بے جی پی حکومت کا مقصد انتخابی فائدے کے لئے اقلیتی برادری کی روایات اور اداروں کو بدنام اور ملک کے کثیر مذہبی سماج کی ہم آہنگی ختم کرنا ہے۔