Mar ۲۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: نئے مالی سال کے بجٹ پر اپوزیشن کی شدید تنقید

ہندوستان میں حزب اختلاف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر سخت تنقید کی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق کانگریس، ترنمول کانگریس اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے اراکین نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں نئے مالی سال کے بجٹ پر سخت تنقید کی ہے۔ کاںگریس پارٹی کے رکن پارلیمان اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ تقریبا آٹھ ہفتے قبل پیش کیا گیا لیکن اس تک اس پر کہیں بھی بحث نہیں ہوئی۔انھوں نے اسی طرح ٹرمپ حکومت کی ٹیرف پالیسی سے ہندوستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں لیکن مودی حکومت نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق حزب اختلاف کے دیگر اراکین نے بھی نئے مالی سال کے بجٹ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے نمٹنے کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔

ٹیگس