وقف بل مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے؛ اسدالدین اویسی
Apr ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ وقف بل کا مقصد مسلمانوں کی تذلیل کرنا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت نے گزشتہ روز وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کا مقصد وقف املاک کے نظم و نسق کو خامیوں سے پاک کرنا ہے جبکہ حزبِ اختلاف اسے وقف املاک کو ہڑپنے کی حکومتی سازش قرار دے رہی ہے۔
ہندوستان کی حزبِ اختلاف نے مذکورہ بل کے خلاف لوک سبھا میں شدید اختلافات کا اظہار کیا، اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں وقف بل کی مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ یہ آرٹیکل 25 اور 26 کی خلاف ورزی ہے۔
اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ وقف بل مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، بل پر بحث کے دوران اسد الدین اویسی نے کہا کہ اس کا مقصد مسلمانوں کی تذلیل کرنا ہے، اس کے بعد انہوں نے کہا کہ میں گاندھی کی طرح وقف بل کو پھاڑ دوں گا۔