Apr ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئي درخواستوں پر جلد سماعت کی اپیل

ہندوستان میں وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئي درخواستوں پر جلد سماعت کی اپیل کی گئی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے جمعیت علمائے ہند کی طرف سے پیش سینیئر وکیل کپل سبل کی دلیلوں کو غور سے سنا۔ بنچ نے کہا کہ عرضیوں کی فوری سماعت کے لیے فہرست سازی کرنے کی ضرورت ہے۔ راجیہ سبھا رکن اور سینئر وکیل کپل سبل نے وقف قانون پر سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی گزارش کی ہے۔ اس کے بعد چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے کپل سبل اور دیگر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ عرضیوں کی فہرست سازی کرنے پر فیصلہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کئی دیگر عرضیاں پہلے ہی دائر کی جا چکی ہیں۔ایکٹ کے قانونی جواز کو چیلنج کرنے والی کئی عرضیاں، جن میں کیرالہ جمعیۃ العلماء کی ایک عرضی بھی شامل ہے، سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔ اپنی عرضی میں جمعیۃ علماء ہند نے کہا ہے کہ یہ قانون ملک کے آئین پر سیدھا حملہ ہے، جو نہ صرف اپنے شہریوں کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں مکمل مذہبی آزادی بھی دیتا ہے

 

ٹیگس