ہندوستان: دہلی کے اسکولوں کی فیس میں اضافہ ہونے کے بعد احتجاجی مظاہرہ
دہلی کے اسکولوں میں فیس میں بڑھتی جارہی ہے اس درمیان دہلی فیس میں اضافے کے خلاف طلبا کے گھروالوں نے دہلی پبلیک اسکول دواریکا کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیا تو اسکول کی انتظامیہ نے اسکولی بچوں کو لائبریری میں ہی یرغمال بنالیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: دہلی میں پرائیویٹ اسکولوں کے ذریعہ فیس میں اضافہ کیے جانے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اس درمیان دہلی پبلک اسکول دوارکا کے باہر فیس میں اضافہ سے ناراض سرپرستوں نے زوردار مظاہرہ کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس مظاہرہ کے دوران اسکول نے سبھی طلبا کو لائبریری یرغمال بنا لیا، جس پر مظاہرین نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ سرپرستوں کا الزام ہے کہ اسکول نے بچوں کو یرغمال بنا لیا ہے، انھیں ایک جگہ رکھا گیا ہے اور کلاس میں بھی نہیں لے جایا جا رہا۔سرپرستوں کا کہنا ہے کہ اسکول من مانی فیس وصول کر رہا ہے۔
بچوں کو کلاس روم میں بھی نہیں جانے دیا جا رہا اور لائبریری میں یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ساؤتھ ویسٹ ضلع مجسٹریٹ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بچوں کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے جب جانچ کی تو بچے لائبریری میں بیٹھے ملے۔ اس سلسلے میں جانچ رپورٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو بھیج دی گئی ہے۔