Apr ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں وقف قانون کےخلاف احتجاج، جد و جہد جاری رکھنے کا اعلان؛ محمود مدنی

ہندوستان میں وقف قانون کےخلاف احتجاج بدستور جاری ہے جمعیت علمائے ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے کہا وقف ترمیمی قانون پر ہم قربانی کے لیے تیار ہیں، لڑائی جاری رہےگی۔

سحرنیوز/ہندوستان: جمعیت علمائے ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی کا کہنا ہے کہ وہ وقف املاک پر قبضہ نہيں ہونے دیں گے اور اس قانون کے خلاف اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف بچانے کے لئے اکر قربانی بھی دینی پڑی تو وہ قربانی بھی دیں گے۔
وقف قانون کے خلاف مسلم تنظیموں خاص طور پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے گیارہ اپریل سے سات جولائی تک وقف بچاؤ مہم شروع کا اعلان کررکھا ہے۔
اس درمیان مغربی بنگال میں وقف کے خلاف مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا ہے مظاہرین کامطالبہ ہے کہ وقف قانون فوری طور پر واپس لیا جائے مرشد آباد میں مظاہروں کے بعد حالات کشیدہ بتائے جارہے ہيں۔  اس درمیان کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور تمل اداکار وجئے کی پارٹی نے بھی وقف قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کردی ہے مذکورہ قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں سولہ اپریل کو سماعت ہونے والی ہے۔

ٹیگس