Apr ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے وزرائے زراعت کی ملاقات، زرعی تعاون کے فروغ پر تاکید

برازیل میں برکس وزرائے زراعت کے اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر زراعت نوری قزلجہ نے ہندوستانی وزیر زراعت شیرواجی سنگھ کوچن سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سحرنیوز/ہندوستان: اسلامی جمہوریہ ایران کے زرعی جہاد کے وزیر نے ہندوستان کے وزیر زراعت شیرواجی سنگوچن کے ساتھ ملاقات میں برکس میں ایران کی رکنیت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان موجود گہرے تاریخی، اقتصادی اور ثقافتی مفادات کے لیے فراہم کردہ امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری ہندوستانی وزیر زراعت سے اچھی ملاقات ہوئی اور ہم نے گزشتہ سربراہی اجلاس اور وعدوں اور مفاہمت کا جائزہ لیا۔
نوری قزلجہ نے کہا کہ جلد ہی ایران ہندوستان کے درمیان زراعت کے شعبے میں تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھ جائےگا۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اچھا تعاون ہے، اور کہا کہ انشاء اللہ یہ تعاون برکس میکانزم بالخصوص مالیاتی میکانزم کے فریم ورک کے دائرے میں آسانی سے انجام پائے گا۔ ایران کے وزير زراعت نے امید ظاہر کی کہ ہم برکس میں دو اہم ممالک ایران اور ہندوستان کے درمیان بات چیت کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات میں اچھی پیشرفت دیکھیں گے۔

ٹیگس