May ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات

ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے بدھ کی رات اُس کے پندرہ شہروں میں فوجی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بدھ کی رات اُس کے پندرہ شہروں میں فوجی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے اُس کے دفاعی نظام نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا اور جوابی کارروائی میں لاہور میں لگے پاکستان کے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا۔ پاکستان نے ہندوستان کے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ شب چار میزائل امرتسر پر فائر کر کے اپنی ہی تنصیبات کو نشانہ بنا۔ اس سے قبل ہندوستان نے پاکستان پر امرتسر پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ جس پر اسلام آباد نے کہا کہ نئی دہلی فیک نیوز پھیلا رہا ہے۔

ٹیگس