ہندوستان کی جانب سے پاکستان کی فوجی کارروائی کو ناکام بنانے کا دعوی
May ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
ہندوستان نے پاکستان کی فوجی کاروائی کو ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق سری نگر ایئرپورٹ اور جنوبی کشمیر میں قائم اونتی پورہ ایئربیس کو دشمن کی طرف سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم، سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مستعد کارروائی کے باعث ان حملوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بھی پاکستانی ڈرونز کی سرگرمی دیکھی گئی جس پر فضائی دفاعی نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ان ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران آسمان روشنیوں سے چمک اٹھا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔