May ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی میں شدت

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد اب جنگ کی صورت حال شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے جسے ہندوستان نے جوابی کاروائي کہا اور دعوی کیا کہ یہ حملے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کئے گئے اور پاکستان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ نہیں بنایا گيا۔ جبکہ پاکستان نے ہندوستان کی فوجی کاروائی کو پاکستان کے خلاف جنگ سے تعبیر کیا اور جوابی کاروائی کرنے کا اعلان کیا۔ اب صورت حال یہ بنتی جا رہی ہے کہ ہندوستان کی فوجی کاروائی کے جواب میں پاکستان کی فوجی کاروائی اور پھر ہندوستان کی جوابی فوجی کاروائی کے نتیجے میں فریقین کے درمیان جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔
یہ ایسی صورت میں ہے کہ اقوام متحدہ اور اسی طرح دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہندوستان اور پاکستان دونوں ہی ملکوں سے صبر و تحمل سے کام لینے اور خطے میں کشیدگی کم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور جنگ و جدال سے مسائل حل نہیں ہوتے اور صرف تباہی کا مشاہدہ ہوتا ہے۔

ٹیگس