May ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • سات کل جماعتی وفود دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کےموقف کا پیغام پہنچائیں گے؛ کرن رجیجو

ہندوستان کی مختلف پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ کی قیادت میں سات کُل جماعتی وفود مختلف ممالک کا دورہ کرکے دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے سخت موقف کا پیغام پہنچائيں گے۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان کے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ان سات وفود کی قیادت ششی تھرور کانگریس، روی شنکر پرساد بی جے پی، سنجے کمار جھا جے ڈی یو، بَیجیَنت پانڈا بی جے پی، کے کروناندھی ڈی ایم کے، سپریا سولے این سی پی اور شری کانت ایکناتھ شندے شیو سینا کرنے جارہے ہيں۔
رپورٹ کے مطابق ہر وفد میں مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ، اہم سیاسی شخصیات اور نامور سفارت کار شامل ہوں گے جو اہم شراکت دار اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کاؤنسل کے رکن ممالک کا دورہ کریں گے۔

ٹیگس